آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ڈہرکی میں ملت ایکسپریس حادثے کا شکار، ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل

Super Admin


گھوٹکی کے قریب ڈہرکی میں ملت ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث ڈاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت تقریباً تین گھنٹے تک متاثر رہی۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد متاثرہ بوگی کو ٹریک سے ہٹانے اور ریلوے لائن کی بحالی کے لیے روہڑی سے بھاری مشینری طلب کرلی گئی۔ ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی بھی موقع پر پہنچے اور حادثے کی جگہ کا جائزہ لیتے ہوئے متاثرہ بوگی اور ٹریک کا معائنہ کیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ معمولی نوعیت کا تھا اور کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم اس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر ہوئی۔ متاثرہ بوگی کو ہٹانے اور ٹریک کی بحالی کے لیے کام جاری رکھا گیا۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق بوگی کو ٹرین سے الگ کرنے کے بعد ملت ایکسپریس کو دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ملت ایکسپریس کا افتتاح بھی گزشتہ روز ہی کیا گیا تھا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.