آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

’8 ارکانِ اسمبلی غائب ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کہاں ہیں؟‘ محمود اچکزئی کا سوال

Super Admin


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 ارکانِ قومی اسمبلی غائب ہیں، بتایا جائے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کہاں ہیں؟قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ انہیں ایوان میں بات کرنے کا موقع تک نہیں دیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ سے کچھ نہیں چاہیے، صرف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کے دوران آئینی ذمہ داریاں پوری کی جانی ہیں۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس محض شہباز شریف کی ذاتی رہائش گاہ نہیں بلکہ وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ اور ریاستی ادارے کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کی حیثیت ان کی ذاتی شخصیت کے بجائے اپوزیشن لیڈر کے آئینی عہدے کے تناظر میں بھی اہم ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.