آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

فرانس میں ہنگامے شدت اختیار کرگئے، متعدد شہروں میں کرفیو، 2400 افراد گرفتار

Super Admin


پیرس: فرانس میں پُرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کے لیے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے، جبکہ احتجاج کے دوران 2400 افراد کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں مہنگائی، بے روزگاری اور تعلیمی سہولیات کی کمی کے خلاف کئی روز سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
، جن میں شدت آنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ، آتش زنی اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں تقریباً ایک ہزار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
احتجاجی سرگرمیوں کو قابو میں رکھنے کے لیے پیرس، لیون، نیس اور ملک کے شمالی علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر کرفیو بھی نافذ کردیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور مزید پُرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.