آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک بھیجنے سے انکار، امریکا سے مذاکرات کیلئے شرائط پیش

Super Admin


تہران: ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر منتقل نہیں کرے گا، جبکہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کو اعتماد کی بحالی کے لیے عملی اقدامات سے مشروط کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا اعتماد بحال کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کرتا۔
، ایران کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو اعتماد سازی کے عمل کا آغاز ایران کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے کرنا ہوگا۔محسن رضائی اس سے قبل بھی ایران کے افزودہ جوہری مواد کو قومی اثاثہ قرار دے چکے ہیں۔
ان کے مطابق یہ مواد ملک کے اندر استعمال کے لیے محفوظ رکھا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ساتھ امن معاہدے کو انتہائی مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تہران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند نہیں کرتا، امریکا ایران پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھے گا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.