مشرق وسطیٰ کے بحران سے عالمی مارکیٹ پر اثرات: خام تیل کی قیمتوں میں تیزی، برینٹ 110 ڈالر سے متجاوز
مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ اور بے یقینی کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں، جس کے نتیجے میں برینٹ خام تیل 110 ڈالر فی بیرل کی سطح کو عبور کر گیا ہے۔سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کے بعد جمعرات کو عالمی منڈی میں قیمتوں پر دباؤ دیکھا گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، جمعرات کو برینٹ خام تیل کے آیندہ معاہدو ں کی قیمت میں 1.29 ڈالر (1.2 فیصد) اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 110.11 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی 97 سینٹ (1 فیصد) اضافے کے بعد 98.12 ڈالر فی بیرل پر پایا گیا۔
اس سے قبل بدھ کو کاروباری وقت کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمتیں تقریباً مستحکم رہی تھیں، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 67 سینٹ کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.