آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

خواتین و بچوں پر مظالم، پولیس کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 4 ہفتوں کا الٹی میٹم: مریم نواز

Super Admin


وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں امن و امان کی بحالی اور بالخصوص خواتین اور بچوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کی روک تھام کے لیے پولیس حکام کو کارکردگی بہتر بنانے کی خاطر ایک ماہ کی مہلت دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق، وزیرِ اعلیٰ کی صدارت میں امن و امان کی صورتِ حال سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،۔
جس میں ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام اضلاع کی امن و امان سے متعلق کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔مریم نواز نے خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ 4 ہفتوں کے اندر نمایاں سدھار نہ لانے والے پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔
اجلاس میں انہوں نے سرحدی اضلاع سے گندم کی سمگلنگ روکنے، پولیس کے اندر کرپشن کے خاتمے کے لیے آپریشن تیز کرنے اور ٹریفک قوانین بالخصوص اوور سپیڈنگ کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ صوبہ بھر میں ناجائز اسلحہ کی برآمدگی اور کیمرے والی عینکوں جیسے جاسوسی آلات کی فروخت اور استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا گیا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.