آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایل پی جی کی قیمت میں شدید اضافہ: سلنڈر 10 ہزار روپے سے تجاوز کرنے کا امکان، روزانہ نرخ مقرر کرنے کی تجویز

Super Admin


پاکستان میں ایل پی جی (مائع پیٹرولیم گیس) کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں شمالی علاقوں میں قیمت 750 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔گیس نرخوں میں متوقع مزید اضافے اور سردیوں کے دوران ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے حکومت ماہانہ بنیادوں کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر ایل پی جی کی قیمتیں مقرر کرنے پر غور کر رہی ہے۔
اس نئے نظام کے اطلاق کی صورت میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 10 ہزار روپے سے تجاوز کرنے کا شدید خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ایل پی جی درآمد کنندگان نے بھی موجودہ قیمتوں کے فارمولے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اس پر نظرثانی، اور ماہانہ کے بجائے ہفتہ وار یا روزانہ کی بنیاد پر نرخ طے کرنے کی تجوویز پیش کی ہے۔
حکومت اس تجویز کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ مارکیٹ میں گیس کی دستیابی اور قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.