گوادر: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک
گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے ایک تعمیراتی کمپنی کے غیر فعال کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 3 شرپسندوں کو جہنم واصل کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خطے میں دہشت گرد عناصر کے قلع قمع کے لیے آپریشنز کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فورسز نے انتہائی بروقت قدم اٹھاتے ہوئے خالی کیمپ پر حملے کی سازش ناکام بنائی۔
، جبکہ کارروائی کے دوران مزید تین دہشت گردوں کو گھیراؤ میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔اس واقعے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے اور ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے مکمل صفائے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.