آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کی دوڑ، علی امین گنڈاپور کے حق میں 30 سے زائد ارکان متحرک

Super Admin


پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، جبکہ پارٹی کے اندر مختلف دھڑے اپنے پسندیدہ امیدوار کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک گروپ نے علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے کے لیے رابطے اور لابنگ شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں اور صوبائی اسمبلی کے ارکان میں نئے وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہیں پایا جاتا۔ پارٹی کے بعض اہم رہنما چاہتے ہیں کہ صوبے کی قیادت بونیر یا ہزارہ سے تعلق رکھنے والے کسی امیدوار کو سونپی جائے، جبکہ 30 سے زائد ارکان اسمبلی علی امین گنڈاپور کی دوبارہ نامزدگی کے لیے سرگرم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت نہ ہونے کی صورت میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب عارضی بنیادوں پر کیا جاسکتا ہے۔
ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونے تک پارلیمانی پارٹی کی جانب سے منتخب کیا جانے والا امیدوار ہی وزیراعلیٰ کے منصب پر برقرار رہے گا۔اطلاعات کے مطابق اس معاملے پر رابطوں اور مشاورت کے لیے پی ٹی آئی کے متعدد ارکان اسمبلی نے ایک علیحدہ واٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سہیل آفریدی نااہل قرار پائے تو پارٹی قیادت باہمی مشاورت سے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرے گی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.