آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

اپنی جماعت کا فرد بھی قانون سے بالاتر نہیں، جرم کرنے والے کو نہیں چھوڑیں گے: مریم نواز

Super Admin


منڈی بہاؤالدین: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والا خواہ ان کی اپنی جماعت سے تعلق رکھتا ہو، اسے کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، جبکہ بااثر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔یونیورسٹی آف رسول، منڈی بہاؤالدین میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت خوف کے ماحول میں نہیں چلائی جا سکتی، بلکہ اصول واضح اور سب کے لیے یکساں ہونے چاہئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین پر تشدد کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بائیک سوار خاتون پر تشدد کے معاملے میں انہوں نے متاثرہ بچی سے کہا تھا کہ ملزم نے جتنے تھپڑ مارے، اتنے ہی واپس مارے۔ ان کے مطابق پیٹرول پمپ پر تشدد کے واقعے میں بھی انہوں نے یہی مؤقف اختیار کیا تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اب سفارش کے بجائے قانون کی عملداری ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ظالم کو اس کے اثر و رسوخ کی بنیاد پر قانون سے بچنے نہیں دیا جائے گا اور غریب شہریوں کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم میں ملوث افراد اگلے ہی روز ضمانت حاصل کرلیتے ہیں، جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ 
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ضرورت پیش آنے پر وہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی ملاقات کریں گی۔تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے طالبات کے لیے الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹیز فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ نوجوانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں اور ان کے خوابوں کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.