آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ملتان: چھٹی جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، اسکول کا سکیورٹی گارڈ گرفتار

Super Admin


ملتان میں کم عمر طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے سنگین واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ صدیق آباد کے گرلز ایلیمنٹری اسکول میں پیش آیا، جہاں چھٹی جماعت میں زیرِ تعلیم طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی۔ 
واقعے کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں اسکول کے سکیورٹی گارڈ کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اسکول کی کینٹین میں طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کے بارے میں اہل خانہ کو بتانے پر انہیں نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ نے واقعے کے دو روز بعد اپنے گھر والوں کو آگاہ کیا، جس کے بعد اہل خانہ کی درخواست پر سکیورٹی گارڈ منیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔سی پی او ملتان اختر فاروق کے مطابق متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔ ان کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.