سعودی عرب کا طائف کی طرف آنے والا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ، ریاض میں ملبہ گرنے سے نقصان
سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طائف کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ ریاض میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے عمارت، تعمیراتی مقام اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔سعودی سول ڈیفنس کے مطابق دارالحکومت ریاض کے مختلف مقامات پر میزائلوں کا ملبہ گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
، جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا۔ حکام کی جانب سے واقعے کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔دوسری جانب سعودی شہروں جدہ اور ینبع میں ممکنہ حملوں کے پیش نظر جاری کی گئی وارننگ کچھ دیر بعد واپس لے لی گئی۔
سعودی شہری دفاع نے شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کو سنجیدگی سے لیں۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ میزائلوں یا ڈرونز کو روکنے کے واقعات اور ان کے ملبے کے ممکنہ مقامات کی ویڈیوز بنانے یا پھیلانے پر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
شہریوں کو غیر مصدقہ ویڈیوز اور افواہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.