اوباما کا ایران کے جوہری پروگرام پر اہم بیان، سفارتکاری کو ترجیح دینے کا انکشاف
Super Admin
سابق امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے اور ان کے دورِ صدارت میں کیے گئے معاہدے کے ذریعے تہران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔براک اوباما کے مطابق ایران کے جوہری معاملے سے نمٹنے کے لیے فوجی کارروائی یا میزائلوں کے استعمال کے بجائے سفارتکاری کا راستہ اختیار کیا گیا۔
اس مقصد کے تحت ایران کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تاکہ اس کے جوہری پروگرام پر پابندیاں عائد کرکے اسے محدود رکھا جا سکے۔سابق امریکی صدر نے اس مؤقف پر زور دیا کہ ایران کے جوہری مسئلے کا حل مذاکرات اور سفارتی ذرائع کے ذریعے تلاش کرنے کی کوشش کی گئی، کیونکہ تنازعات کے حل کے لیے سفارتکاری ایک اہم راستہ ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.