خواتین کی گرفتاریوں سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، عمران خان کی بہنوں کو رہا کیا جائے: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی گرفتاریوں سے سیاسی ماحول میں تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے نورین بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
انہوں نے عمران خان کی دونوں بہنوں کی رہائی پر بھی زور دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات کا حصہ نہیں، جبکہ خواتین کی گرفتاریوں سے حالات میں مزید کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لانگ مارچ کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پارٹی کو سنجیدہ مشاورت اور باہمی تبادلۂ خیال کی ضرورت ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.