مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون حملے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے میزائل بھی مار گرائے
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی جانب حوثیوں کی طرف سے بھیجا گیا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا، جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں میزائل حملوں کی کوششیں بھی ناکام کر دی گئیں۔
عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق مکہ مکرمہ کی سمت آنے والے حوثی ڈرون کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے مغربی علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے داغا گیا کروز میزائل بھی فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔
ترجمان کے مطابق ریاض کی جانب فائر کیے گئے حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیے گئے۔ تاہم میزائلوں کا ملبہ ایک رہائشی علاقے میں گرنے سے سعودی شہری زخمی ہوگیا، جبکہ ایک گھر اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
یہ واقعات سعودی عرب پر حوثیوں کے سرحد پار حملوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہیں۔ ان حملوں میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے فوجی تنصیبات، ہوائی اڈوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.