امریکی وسط مدتی انتخابات: قبل از وقت ووٹنگ نے 2022 کا ریکارڈ توڑ دیا
امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے انعقاد سے قبل ہی ووٹنگ کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، جہاں لاکھوں شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔
یونیورسٹی آف فلوریڈا کی الیکشن لیب کی رپورٹ کے مطابق اب تک 5 کروڑ 27 لاکھ 96 ہزار سے زائد امریکی ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں، جس کے نتیجے میں 2022 کے وسط مدتی انتخابات میں ہونے والی قبل از وقت ووٹنگ کا سابقہ ریکارڈ پیچھے رہ گیا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں تقریباً 4 کروڑ 59 لاکھ افراد نے مقررہ تاریخ سے پہلے ووٹ ڈالا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز ڈاک کے ذریعے موصول ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر انتخاب ہوگا، جبکہ مختلف ریاستوں میں اہم سرکاری عہدوں کے لیے بھی ووٹنگ کی جائے گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.