آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ، ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Super Admin

کراچی: ایل پی جی ایسوسی ایشنز نے حکومتی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 16 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

ایل پی جی مارکیٹس ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے لیے متعارف کرائے گئے نئے فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 نومبر سے ملک بھر میں ایل پی جی کی فروخت بند کردی جائے گی۔

علی حیدر کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس میں حکومتی فارمولے کے خلاف مشترکہ طور پر ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت کے نئے پرائسنگ فارمولے کے نفاذ سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے، جس سے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.