آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھ گئی، امریکی افواج کا ایرانی جزیرے قشم پر حملہ، ایران کی جوابی کارروائی

Super Admin

امریکی فوج نے ایران کے اہم اسٹریٹجک جزیرے قشم کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے لگی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ جزیرہ قشم پر حملہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کی جانے والی محدود اور خفیہ فوجی کارروائیوں کا حصہ تھا، جن کا تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد دفاعی نوعیت کا تھا اور ان کے ذریعے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو مبینہ ایرانی خطرات سے محفوظ بنانے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹ میں ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایران نے جزیرہ قشم سے آبنائے ہرمز میں موجود ایک امریکی طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس کے جواب میں امریکی طیارے نے زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل لانچر تباہ کردیا۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق واشنگٹن نے ایران کے خلاف ان فوجی کارروائیوں کو منظر عام پر لانے سے گریز کیا ہے۔ امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ حملوں کو خفیہ رکھنے کا مقصد کسی بڑے فوجی آپریشن کا تاثر پیدا ہونے سے بچنا تھا۔

ادھر ایرانی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جزیرہ قشم میں پانچ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ دھماکوں کی شدت کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جزیرے کے اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تاہم حملوں سے ہونے والے نقصانات اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.