عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہوگیا، خام تیل کی قیمتوں میں 11 فیصد تک کمی ریکارڈ
ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں میں پیش رفت کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 6 فیصد کم ہوکر 106 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں بھی 6.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 97 ڈالر 52 سینٹ ہوگئی۔
دوسری جانب مربن خام تیل بھی سستا ہوگیا، جس کی قیمت میں 11 فیصد کمی کے بعد یہ 105 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کی امیدوں نے عالمی تیل مارکیٹ پر اثر ڈالا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.