آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

امریکی عوام نے جنگ کو مسترد کردیا، عوامی فیصلے کا احترام کرتے ہیں: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر

Super Admin

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے جنگ کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور واضح طور پر جنگ کو مسترد کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جنگ کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران بھی امریکی عوام کے اس پیغام کی حمایت کرتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ اگر امریکی حکومت دباؤ ڈالنے والے عناصر اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرے گی تو اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کو ری پبلکنز پر برتری حاصل ہے، جبکہ سینیٹ کے نتائج میں بھی ڈیموکریٹس کی کامیابی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ بھی ری پبلکنز کی انتخابی کارکردگی متاثر ہونے کی ایک وجہ بنی۔

ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈیموکریٹس کی جانب سے ناقابل قبول اقدامات یا تجاویز سامنے آئیں تو وہ صدارتی ویٹو کا اختیار استعمال کریں گے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.