آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

امریکی سیاست میں نئی تاریخ رقم، عبدل السید پہلے مسلمان سینیٹر منتخب

Super Admin

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے دوران تاریخ ساز کامیابی سامنے آگئی، مسلمان امیدوار عبدل السید نے مشی گن سے سینیٹ کی نشست جیت کر امریکی تاریخ میں پہلی بار مسلمان سینیٹر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عبدل السید نے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔

کامیابی کے بعد اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدل السید نے کہا کہ انہیں عوام کی خدمت کے لیے واشنگٹن بھیجنے پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ری پبلکنز نے ابتدا ہی سے ان کے نام اور مذہب کو متنازع بنانے کی کوشش کی، تاہم یہ حکمت عملی کامیاب نہ ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ایسے سیاستدانوں کو شکست دی ہے جو معاشرے میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے تھے۔ مشی گن میں انہیں انتخابی میدان سے باہر کرنے کے لیے 7 کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے، لیکن اس کامیابی نے ثابت کردیا کہ دولت کے مقابلے میں سچائی کی طاقت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

عبدالسید کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کامیابی ہر امریکی شہری کے لیے امید کا پیغام ہے اور یہ فتح صرف ان کی ذات تک محدود نہیں بلکہ تمام لوگوں کی مشترکہ کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ری پبلکنز اس تصور کے مخالف ہیں کہ امریکا تمام شہریوں کا ملک ہے، حالانکہ امریکا اتنی وسعت رکھتا ہے کہ مختلف مذاہب اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد یہاں مل جل کر رہ سکتے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.