آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاکپتن میں ٹریفک کا المناک حادثہ، بس اور ٹریلر میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی

Super Admin

پاکپتن کے دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 33 مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیرا فورس اور پٹرولنگ پولیس کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔ مسافر بس ملتان سے قصور کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے ساہیوال اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ تصادم کے نتیجے میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً تین گھنٹے تک امدادی کارروائیاں جاری رکھیں اور کرین سمیت بھاری مشینری کی مدد سے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو بس سے باہر نکالا۔

واقعے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جبکہ اضافی ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بھی طلب کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.