مولانا فضل الرحمان خود تصادم کی راہ اختیار کر رہے ہیں، انہیں سڑکوں پر آنے پر مجبور نہیں کیا جا رہا: طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہیں کر رہی، بلکہ وہ خود تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کو جاری کیے گئے نوٹس کا ان کی حالیہ سیاسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم کا خیال ہے کہ اس معاملے سے حکومت کو فائدے کے بجائے نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔
طلال چوہدری کے مطابق اگر وزیراعظم واقعی ایسا سمجھتے تو وفاقی وزرا مولانا فضل الرحمان کے معاملے پر گفتگو نہ کر رہے ہوتے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو احتجاج یا سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور نہیں کیا جا رہا، تاہم وہ خود تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں اور بلاوجہ معاملے میں تلخی پیدا کر رہے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.