آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

غیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف اقدامات کی تیاری، وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سے تفصیلات مانگ لیں

Super Admin

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ دینی مدارس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایات پر محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر کے مدارس کا ڈیٹا مرتب کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے صوبائی حکام کو مدارس کی رجسٹریشن کا عمل آئندہ تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور انٹیلی جنس کمیٹی سے کلیئرنس حاصل کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کی صورتحال کے حوالے سے 6 ہزار 368 مدارس کا ریکارڈ سامنے آیا ہے، جن میں سے 6 ہزار 273 رجسٹرڈ جبکہ 695 غیر رجسٹرڈ بتائے گئے ہیں۔

کراچی میں مجموعی طور پر 2 ہزار 443 مدارس موجود ہیں، جن میں سے ایک ہزار 905 کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ 538 مدارس تاحال غیر رجسٹرڈ ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے رجسٹرڈ مدارس میں 6 لاکھ 15 ہزار 306 طلبہ دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

مسلک کے اعتبار سے سندھ میں دیوبند مکتبہ فکر کے 4 ہزار 240 مدارس میں سے 312 غیر رجسٹرڈ ہیں، جبکہ بریلوی مکتبہ فکر کے 2 ہزار 357 مدارس میں سے 341 کی رجسٹریشن تاحال مکمل نہیں ہو سکی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.