آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کردیا

Super Admin

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان میں امریکی سفیر کے عہدے کے لیے موجودہ ناظم الامور نیٹلی بیکر کو نامزد کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق نیٹلی بیکر کی نامزدگی منظوری کے لیے امریکی سینیٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔ سینیٹ سے توثیق کے بعد وہ باضابطہ طور پر پاکستان میں امریکی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔

واضح رہے کہ نیٹلی بیکر نے جنوری 2025 میں اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے میں بطور ناظم الامور کام شروع کیا تھا اور وہ تاحال اسی عہدے پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

اس سے قبل وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔

نیٹلی بیکر نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، جبکہ ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کیا۔

اس کے علاوہ وہ امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج کی 2017 کی گریجویٹ بھی ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.