ایران کے خلاف جنگ نے امریکی حکومت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، محسن رضائی
Super Admin
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ امریکی حکومت کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے اور امریکا اب ایک مایوس جواری کی طرح مختلف حربے آزما رہا ہے۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکا کو فرضی مذاکرات سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلانے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے اور مغربی ایشیا میں ابھرتے ہوئے نئے نظام کو تسلیم کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا ایران کی جانب سے پیش کردہ سات شرائط تسلیم کرتے ہوئے ان کے سامنے ہتھیار ڈال دے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.