آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

مکہ اور مدینہ کی جانب مبینہ ڈرون حملے، سعودی دفاعی نظام نے تین ڈرونز تباہ کردیے

Super Admin

یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو مبینہ طور پر ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سعودی فورسز نے تینوں ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق مکہ مکرمہ کی سمت بڑھنے والے دو ڈرونز کی نشاندہی کرکے انہیں روک لیا گیا اور تباہ کردیا گیا، جبکہ مدینہ منورہ کی جانب آنے والے ایک اور ڈرون کو بھی فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔

ادھر حوثی ملیشیا کی جانب سے مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے سے متعلق اطلاعات پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم تنظیم نے مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.