آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

شیخ حسینہ کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا فیصلہ بنگلادیش خود کرے، امریکا کا مؤقف

Super Admin

امریکا نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ سے متعلق معاملے کو بنگلادیش کا اندرونی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار بنگلادیشی عوام اور متعلقہ حکام کو حاصل ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ حسینہ کے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کا معاملہ بنگلادیش کا داخلی معاملہ ہے اور اس پر فیصلہ بھی وہیں کیا جانا چاہیے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن، ڈھاکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

شیخ حسینہ اگست 2024 میں حکومت سے علیحدگی کے بعد بھارت چلی گئی تھیں، جہاں وہ تاحال مقیم ہیں۔ بعد ازاں نومبر میں بنگلادیشی عدالت نے انہیں غیر حاضری میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔

شیخ حسینہ نے بھارت سے دسمبر میں بنگلادیش واپس آکر عدالت میں پیش ہونے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

دوسری جانب بنگلادیش حکومت بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر چکی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.