آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

بلوچستان کی ترقی اور عوامی تحفظ کے لیے پاک فوج کا عزم اٹل ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Super Admin


چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، جہاں انہیں صوبے کی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور غیر ملکی پشت پناہی سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات سے مکمل آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ حوصلے اور ملکی سلامتی کے لیے پختہ عزم کو خوب سراہا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان بلوچستان کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں۔
دورے کے دوران انہیں خطے میں جاری سماجی اور معاشی ترقیاتی اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاک فوج پرعزم ہے۔ تربت پہنچنے پر کور کمانڈر بلوچستان نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا پرتپاک استقبال کیا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.