آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

خیبر پختونخوا میں خصوصی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور منظوری کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

Super Admin

خیبر پختونخوا میں خصوصی اقدامات سے متعلق صدارتی آرڈیننس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ان منصوبوں کی منظوری، نگرانی اور عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس کے علاوہ عوامی شکایات کے حل اور اپیلوں کی سماعت کے لیے دو سطحی نظام بھی وضع کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت خصوصی اقدامات کی دیکھ بھال اور منظوری کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی قائم کرے گی، جس کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور دیگر ممبران کی نامزدگی گورنر یا وزیراعلیٰ کی جانب سے کی جائے گی، جبکہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اس کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے فرائض سرانجام دے گا۔

کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ کم از کم ایک بار لازمی منعقد ہوگا اور تمام فیصلے اکثریتی رائے کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔ ووٹوں کی تعداد برابر رہنے کی صورت میں چیئرمین اپنا فیصلہ کن ووٹ استعمال کر سکے گا۔ کمیٹی کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ ضرورت پڑنے پر تکنیکی ماہرین یا دیگر افراد کی معاونت حاصل کرے، تاہم ان ماہرین کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔

مزید برآں، ایگزیکٹو کمیٹی ہنگامی اور فوری نوعیت کے ترقیاتی کاموں کو خصوصی اقدامات کا درجہ دے سکے گی۔ مختلف تجاویز، کانسیپٹ پیپرز اور پی سی ون کا جائزہ لے کر ان کی حتمی یا پیشگی منظوری دینا بھی اسی کمیٹی کے دائرہ اختیار میں ہوگا۔ کمیٹی منصوبوں کی تکمیل کے لیے متعلقہ محکموں کا انتخاب کر کے انہیں ذمہ داریاں سونپے گی، جبکہ شفافیت برقرار رکھنے، اخراجات میں کفایت شعاری لانے اور کام کے معیار کو جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا طریقہ کار بھی رائج کیا جا سکے گا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.