مولانا فضل الرحمان کو طے کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے حامی ہیں یا طالبان کے: عطا اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا احتجاج کوئی غیر معمولی معاملہ نہیں، ٹریفک کی ہلکی پھلکی بندش معمول کا حصہ ہے، تاہم ان کی اپنی پارٹی کے رہنما بھی انہیں قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ ٹکراؤ کی راہ پر گامزن ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اب واضح فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کا ساتھ دیں گے یا افغانستان اور طالبان کے ہمراہ کھڑے ہوں گے۔ ان کا طرزِ عمل کسی عسکری تنظیم جیسا نظر آ رہا ہے، بہتر یہی ہے کہ وہ لچک دکھائیں اور مذاکرات کے ذریعے حل نکالیں۔
وزیر اطلاعات کے مطابق اگر سڑکیں بند نہ کی جائیں تو صورتحال سنبھل سکتی ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پرویز مشرف کے ایل ایف او کی منظوری میں کردار ادا کرنے والے مولانا فضل الرحمان کا آج ایک جمہوری حکومت کے ریفرنڈم کی مخالفت کرنا مناسب دکھائی نہیں دیتا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول ان دنوں خاصی برہمی کا اظہار کر رہے ہیں، انہیں ریفرنڈم سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، آخر عوامی رائے لینے سے اتنا خوفزدہ کیوں ہوا جا رہا ہے؟
تبصرے
Please keep the discussion respectful.