غزہ جنگ بندی معاہدہ: اسرائیلی وزیر اعظم کی مصر روانگی اور حماس کی شرائط
نیتن یاہو مصر روانہ، حماس سے چند روز میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا امکان
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو مصر روانہ ہوگئے ہیں ۔
جس کے بعد آئندہ چند روز میں حماس کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم جنگ بندی مذاکرات کے لیے قاہرہ روانہ ہوگئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نئی شرائط عائد کرنا بند کردے تو جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہوسکتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں