ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ قومی اسمبلی کے جن حلقوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ان میں پنجاب کے 2، خیبرپختونخوا کے 2 اور سندھ کے 1 حلقے شامل ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ان میں پنجاب اسمبلی کی 12، بلوچستان اور سندھ کی 2 نشستیں شامل ہیں۔