محکمہ داخلہ سندھ نےمحرم الحرم میں صوبے بھرمیں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی۔ 9 اور10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کےمطابق پابندی کا اطلاق یکم محرم سے10محرم تک رہےگا 9 اور10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ محرم کےدوران اسلحہ کی نمائش اورڈرون اڑانےپربھی پابندی عائد ہوگی۔