"پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے شکوے دور کرنے کی کوشش"

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج ہو گا پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج گورنر ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے ، پیپلزپارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور قاسم گیلانی شریک ہوں گے۔ جبکہ اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ ، مریم اورنگزیب اور سعد رفیق مسلم لیگ ن کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈز، بیوروکریسی میں تبادلوں کے معاملات حکومت کے سامنے رکھے گی۔ ، حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں