خودکشی کرنے والے ایس پی آئی نائن عدیل اکبر جاں بحق ہو گئے،ذرائع

اسلام آباد کے علاقے آئی 9 کے پولیس افسر ایس پی عدیل اکبر نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی آئی 9 عدیل اکبر نے نجی ہوٹل کے قریب سٹاف سے پسٹل لے کر گولی چلائی۔ ، ایس پی کو زخمی حالت میں پولی کلینک منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ، ایس پی عدیل اکبر نے خود کو سینے پر گولی ماری ۔ پولیس نے اےایس پی کےآپریٹر مزمل شاہ کو حراست میں لے لیا ، اے ایس پی عدیل اکبر کا تعلق ضلع گجرات سے تھا اور ان کی ایک سالہ ننھی بیٹی بھی ہے۔ ، عدیل اکبر کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 46ویں کامن سے تھا،اے ایس پی عدیل اکبراسلام آبادپولیس میں بطورایس پی آئی 9 تعینات تھے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔