واہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کے امور، عسکری سازوسامان کی تیاری اور پیداواری صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے اور ملکی دفاعی صنعت کے فروغ میں پی او ایف کے کردار کو سراہا۔
دورے کا مقصد ادارے کی پیداواری استعداد، جدید دفاعی مصنوعات اور برآمدی امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مقامی سطح پر ڈیزائن اور تیار کیے جانے والے مختلف ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات اور آزمائشوں کا بھی مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر انہیں ڈیفنس انڈسٹریل پروڈکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس کے نفاذ کے بعد ہونے والی پیش رفت اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔