لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کر دی۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کو خط ارسال کیا ہے۔
، جس میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔ راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کے لیے بھی وفاق سے رجوع کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی معاونت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ممکنہ احتجاج کے دوران سکیورٹی انتظامات مؤثر بنانے کے لیے طلب کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے خط میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر تک رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے پیش نظر راولپنڈی، اٹک اور دیگر علاقوں میں سکیورٹی انتظامات پہلے ہی بڑھائے جا چکے ہیں۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔