کراچی: عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کو خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، جس کے ذریعے مملکت کے مشرقی علاقوں میں واقع آئل فیلڈز سے خام تیل بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبع تک پہنچایا جاتا ہے۔
یہ پائپ لائن 13 ستمبر کو ہونے والے حملوں کے بعد عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ینبع کے ایکسپورٹ ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ کا عمل بھی متاثر ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کم ہونے کے باعث پاکستان نے سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ سے خام تیل کی درآمد بڑھا دی تھی، جس کے بعد بحیرہ احمر کے راستے ترسیل کی اہمیت مزید بڑھ گئی۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔