اسلام آباد: موٹروے پولیس نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے تحت آج شام سے موٹروے اور بعض اہم قومی شاہراہوں کے مختلف حصے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق شہریوں کو موٹروے ایم ون پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں جانب ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ترجمان کے مطابق فتح جنگ، پنڈی گھیب اور تراپ انٹرچینج بھی بند رہیں گے، جبکہ داؤد خیل، کوٹ بیلیاں اور عیسیٰ خیل انٹرچینج کو بھی ٹریفک کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم 14 کو بھی آج شام سے ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ جی ٹی روڈ این 5 پر اٹک خورد کے مقام پر بھی آج شام سے دونوں اطراف ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی۔
دوسری جانب ایم 2 پر آج سے لاہور سے اسلام آباد جانے والی بڑی گاڑیوں کا داخلہ بھی روک دیا جائے گا۔ بڑی گاڑیوں کو مختلف مقامات سے جی ٹی روڈ کی جانب متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا، جبکہ ایم 2 اور ایم 3 سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو کالا شاہ کاکو سے جی ٹی روڈ پر موڑ دیا جائے گا۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔