مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے واضح کیا ہے کہ حرمین شریفین کا تقدس ناقابلِ عبور سرخ لکیر ہے، جس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔مسجد الحرام میں نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات پر حملے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔امامِ کعبہ نے زور دیا کہ حرمین شریفین کی حرمت اور تقدس کا تحفظ انتہائی اہم ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی خلاف ورزی قابلِ قبول نہیں۔
خطاب کے دوران انہوں نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور آوازیں تیار کرکے پھیلانے کے عمل پر بھی تشویش ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ پر مبنی مواد تیار کرنا اور اسے پھیلانا ناجائز عمل ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت ہے، جسے نیک مقاصد، اطاعتِ الٰہی اور اللہ کی رضا کے حصول کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ کے امام شیخ خالد المعینا نے خطبۂ جمعہ میں کہا کہ حرمین شریفین سے عداوت رکھنے والے بالآخر گمراہی اور رسوائی کا سامنا کرتے ہیں۔انہوں نے مکہ مکرمہ کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا محترم گھر اور اس کے نزدیک محبوب ترین سرزمین ہے، لہٰذا اس کے تقدس اور احترام کو ملحوظ رکھنا ہر مسلمان کے لیے اہم ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔