امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے پاس جانے کے بعد وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو سیاسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی کارروائی آگے بڑھنے اور بعض ریپبلکن ارکان کی جانب سے بھی حمایت ملنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سینیٹ ارکان ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے، اس کے طریقہ کار، کانگریس کو اعتماد میں نہ لینے اور جنگ پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے وزیر جنگ سے وضاحت طلب کرنے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ستمبر 2026 میں ڈیموکریٹس کی جانب سے نہیں بلکہ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی تھی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس قرارداد پر ممکنہ رائے شماری سے بچنے کیلئے ریپبلکن قیادت نے ستمبر میں ایوان نمائندگان کا اجلاس طے شدہ وقت سے قبل ہی ختم کر دیا تھا۔ اب ڈیموکریٹس کو ایوان میں کنٹرول ملنے کے بعد اس معاملے پر دوبارہ پیش رفت متوقع ہے۔