عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں نرخوں میں تقریباً 9 فیصد تک گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت کم ہو کر 93.67 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) بھی سستا ہو کر 87 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں مزید 7 روپے 6 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پیر سے اب تک پٹرول مجموعی طور پر 15 روپے 91 پیسے جبکہ ڈیزل 15 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا ہو چکا ہے۔
تبصرے
تبصرے صرف مکمل صفحہ پر دیکھے اور کیے جا سکتے ہیں۔