عوام مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف سے محبت کرتے ہیں،اکرام اللہ کمبوہ

خانیوال(بیٹھک رپورٹ)مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما میاں اکرام اللہ کمبوہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پوزیشن انتہائی مضبوط جوکہ خؤش آئند ہے صبح سے ہی الیکشن کے حوالے سے پولنگ سٹیشن کےباہر مسلم لیگ ن کے کیمپوں میں عوام کا رش واضح کر رہا تھا کہ عوام مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف سے محبت کرتے ہیں وہ معززین علاقہ اور صحافیوں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دیگر جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلے گی ۔