پولیس افسران شفاف،پرامن انتخابات انعقاد کو یقینی بنائیں:سی پی او

ملتان(کرائم رپورٹر )سی پی او ملتان صادق علی کی زیر نگرانی عام انتخابات سال 2024 کے سلسلے میں پولیس کی سخت سیکیورٹی میں الیکشن کے سامان اور بیلٹ باکسز کی ترسیل کی جا رہی،پولیس کے مطابق -سی پی او ملتان صادق علی نے ملتان پبلک سکول میں قائم الیکشن کمیشن دفتر، شجاع آباد اور جلالپور پیر والا میں الیکشن سامان اور بیلٹ باکسز کی ترسیل کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،سی پی او ملتان نے اس موقع پر پولیس افسران اور الیکشن عملہ سے ملاقات کی اور ضروری ہدایات دیں ،انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے سامان اور بیلٹ باکسز کی بحفاظت ترسیل کو یقینی بنائیں ،انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنائیں،سی پی او ملتان صادق علی نے اس دوران فورس کے دیئے جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا اور پولیس جوانوں کے ساتھ مل کر کھانا بھی کھایاایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان رانا محمد اشرف، سی ٹی او ملتان جلیل عمران غلیزئی، ایس پی کینٹ ڈویژن رانا ارسلان زاہد، ایس پی گلگشت ڈویژن ایاز حسین، ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی، اے ایس پی کینٹ طیب وزیر، ڈی ایس پی گلگشت رانا ظہیر بابر، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ملتان راؤ طارق پرویز، ڈی ایس پی جلالپور پیر والا بشیر احمد ہراج، ڈی ایس پی شجاع آباد محمد مرتضیٰ سیال اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں