چاغی میں بھی لیویز، ایف سی، پولیس کی سخت سیکورٹی میں سامان پہنچا دیا گیا

نوکنڈی (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ چاغی میں بھی ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کی نگرانی میں تمام پولنگ اسٹیشن کےلیے لیویز ایف سی پولیس کی سخت سیکورٹی میں سامان کی ترسیل رہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیس ڈی سی آفس میں سخت سیکورٹی تعینات کردی گئی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈی آر او ودیگر آفیسران موجود تھے تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن پولنگ ڈے صبح 8 بجے سے شروع ہوکر شام 5 بجے تک جاری رہیگی ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ڈی ار او کی زیر نگرانی میں تمام ڈسٹرکٹ بھر کے کل 91 پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ ودیگر اسٹاف پولنگ میٹریل لیویز ایف سی پولیس فورس کی سخت سیکورٹی میں روانہ کردی مختلف پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی کیمرے نصب کرکے سخت سیکورٹی پلان ترتیب دیاگیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں