ملتان (سپیشل رپورٹر) مظفرگڑھ کے قومی اسمبلی کے حلقہ 176 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نوابزادہ افتخار احمد خان نے 53801 ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار مخدوم باسط سلطان بخاری نے43646 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔