“صادق ڈوگرکی تاجروں سے گفتگو،مسائل سنے،تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی”
ملتان(کرائم رپورٹر ) سی پی او ملتان صادق علی نے پولیس لائنز ملتان میں صدر انجمن تاجران ملتان کی سربراہی میں تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کی۔ پولیس کے مطابق سی ٹی او ملتان عمران جلیل غلزئی بھی ان کے ہمراہ تھے-میٹنگ کے دوران سکیورٹی سمیت دیگر امور پر مشاورت کی۔سی پی او ملتان صادق علی نے کہا کہ تاجر برادری کو تحفظ اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ سی پی او ملتان صادق علی نے اس موقع پر تاجر برادری کے مسائل بھی سنے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔