آج ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
گزشتہ روز بلوچستان میں شدید بارش ہوئی، غیر معمولی ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
کوئٹہ زیارت ہائی وے کئی مقامات پر زیر آب آگئی جس سے گلیاں بہہ گئیں، ژالہ باری سے فصلوں، باغات اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب جھنگ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
وادی شکئی اور سپین میں ژالہ باری، آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں