اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کی کوشش کی

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ہوائی اڈے پر اسرائیل کے میزائل اور ڈرون حملے کے بعد ایران نے اپنا فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایک اسرائیلی میزائل نے اصفہان شہر میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا، جب کہ ایرانی حکام نے اس بات کی تردید کی کہ اسرائیلی میزائل ملک کے کسی حصے میں گرا اور کہا کہ اسرائیل نے کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کی ناکام کوشش کی تھی۔
ایرانی حکام کے مطابق ایران کے فضائی دفاعی نظام نے 3 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ کئی شہروں میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں